۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / حکمران امن و امان کے لیے موثر پالیسیاں بنائیں۔ جن خطوں میں فرقہ واریت اور مذہب کے نام پر دہشتگردی ہو رہی ہے اقوام متحدہ اس کے سدباب کے لیے اقدامات کرے۔ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جو حالات کو خراب کرنے کوشش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے مختلف صحافیوں اور مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: طاغوتی اور استعماری طاقتیں عوام کی مشکلات میں اضافہ کر کے اپنے اقتدار کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہیں جن کے نتیجے میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ آئے روز بیروزگاری، غربت اور دہشتگردی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور عوام پریشان نظر آتی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خوشحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بین المذاہب ہم آہنگی کے مثبت پیغام کو معاشرے میں زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ انسانیت کے وقار اور عظمت میں مزید اضافہ ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .